یہ وولٹرال ٹیبلیٹس ہیں جو آرتھرائٹس اور گاؤٹ کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

Voltral Tablet Uses in Urdu – Reduce Your Pain and Swelling

وولٹرال ٹیبلیٹ بنیادی طور پر آرتھرائٹس یا گٹھیا کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جب آپ اس دوا کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم میں گٹھیا کی وجہ سے ظاہر ہونے والی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔ یہ دوا مؤثر طریقے سے آپ کے جسم سے درد اور سوزش کو کم کرتی ہے۔

مستقل نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو وولٹرال ٹیبلیٹس باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ ضروری ہوتا ہے کہ اس دوا کو ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ہی استعمال کیا جائے۔ کیوں کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد اسے استعمال کرنے سے مضر صحت اثرات کے خطرات میں کمی آتی ہے۔

وولٹرال ٹیبلیٹس بچوں میں بھی آرتھرائٹس یا گٹھیا کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ لیکن پھر وہی بات کہ ایک طبی معالج ہی بچوں میں اس دوا کو تجویز کرے گا۔ کیوں اس دوا میں صرف ایک جز پایا جاتا ہے جو کہ مضر اثرات کی وجہ بن سکتا ہے۔ 

ان ٹبیلیٹس میں ڈکلو فینیک سوڈیم نامی جز پایا جاتا ہے۔ یہ دوا جسم میں سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈکلو فینیک سوڈیم کی وجہ سے آپ کے جسم میں ان قدرتی کیمیکلز کی افزائش رک جاتی ہے جو سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وولٹرال ٹیبلیٹس آپ کو درد، سوزش، اور بخار کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

Voltral Tablet Uses in Urdu for the Audience

وولٹرال ٹیبلیٹس مؤثر طریقے سے آرتھرائٹس کی علامات کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دوا پٹھوں کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر گٹھیا آپ کے جوڑوں یا ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر چکا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وولٹرال ٹیبلیٹس آپ کے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کی صحت کو وآپس لاتی ہیں۔

اس کے علاوہ وولٹرال ٹیبلیٹس گاؤٹ کے علاج میں بھی مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر تب جب گاؤٹ شدت اختیار کر جائے۔ گاؤٹ ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم میں بہت زیادہ یورک ایسڈ بننے لگتا ہے۔ یورک ایسڈ کے زیادہ بننے کی وجہ سے آپ کو شدید درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آپ کے جوڑ بھی شدید سوزش کا شکار ہو جاتے ہیں۔

وولٹرال ٹیبلیٹس کو اگر آپ باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو اس کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ اس دوا کا کورس پورا کیا جائے۔ یہ کورس اس لیے بھی ضروری ہوتا ہے کہ اس سے پھر بیماری کے دوبارہ حملہ آور ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

Voltral 50 mg Tablet Uses in Urdu

وولٹرال ٹیبلیٹس کو نوارٹس کمپنی کی جانب سے بنایا جاتا ہے۔ اس کمپنی کے مطابق یہ دوا آرتھرائٹس، سوزش، اور درد کی شدت کو کم کرنے والی دوا ہے۔ وولٹرال 50 ملی گرام میں بھی چوں کہ ڈکلو فینیک سوڈیم نامی جز پایا جاتا ہے اس لیے یہ آرتھرائٹس وغیرہ کی شدت کو کم کرتی ہے۔

یہ دوا عام طور پر تب تجویز کی جاتی ہے جب بیماری نے ابھی شدت نہیں اختیار کی ہوتی۔ اور ڈاکٹر حضرات کا خیال ہوتا ہے کہ وولٹرال 50 ملی گرام سے گاؤٹ، آرتھرائٹس، اور دوسری علامات کو کنٹرول کرنا آسان ہے۔ بعض ڈاکٹر حضرات کی جانب سے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ اس دوا کو دن میں دو بار استعمال کیا جائے۔

وولٹرال 50 ملی گرام کو صبح اور شام کو لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس سے درد اور سوزش وغیرہ کی علامات کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

Voltral SR Tablet Uses in Urdu

یاد رہے کہ وولٹرال ایس آر میں بھی وہی جز پایا جاتا ہے جو وولٹرال 50 ملی گرام میں- یعنی ڈکلو فینیک سوڈیم۔ عام طور پر یہ دوا ان لوگوں کو تجویز کی جاتی ہے جن کی بیماری شدت اختیار کر جاتی ہے۔ مثال کے طور پر کچھ لوگوں کو گٹھیا اور گاؤٹ کی وجہ سے شدید درد اور سوزش کا سامنا ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کو پھر وولٹرال ایس آر استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔

لیکن وولٹرال ایس آر ٹیبلیٹ ایک مستند طبی معالج ہی تجویز کرے گا۔ کیوں کہ یہ دوا ذرا سخت ہوتی ہے۔اس لیے اسے ڈاکٹر کے مشورے سے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔ کئی لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ شاید وولٹرال ایس آر کسی اور بیماری کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ وولٹرال ایس آر میں بھی وہی جز پایا جاتا ہے جو وولٹرال 50 ملی گرام میں پایا جاتا ہے۔

Voltral Tablet Dosage in Urdu

وولٹرال ٹیبلٹس کی ڈوز یا مقدار ہمیشہ ایک ڈاکٹر کی جانب سے ہی تجویز کی جاتی ہے۔ اگر وولٹرال 25 ملی گرام ہو تو اسے دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ لیکن اگر وولٹرال 50 ملی گرام ہے تو پھر یہ دن میں دو بار استعمال کرنا پڑ سکتی ہے۔

اگر وولٹرال 100 ملی گرام یعنی ایس آر ہے تو پھر اسے دن میں ایک ہی بار استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات یاد رکھیں کہ دوا کی ڈوز ہمیشہ آپ کا معالج آپ کو بتائے گا۔ کیوں کہ پہلے وہ آپ کی علامات کو جانے گا۔ ان کی شدت کو چیک کرے گا۔ اور پھر وولٹرال کی ڈوز تجویز کرے گا۔

Voltral Tablet Side Effects in Urdu

اس میں کوئی شک نہیں کہ وولٹرال کی وجہ سے آپ کو مضر صحت اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن یہ بات یاد رہے کہ ان اثرات کے صرف چانسز ہوتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر فرد میں یہ ظاہر ہو جائیں۔ اس لیے وولٹرال کو بغیر کسی پریشانی کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ دوا کی وجہ سے آپ کا معدہ ڈسٹرب ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو سردرد اور السرز بھی اپنا شکار بنا سکتے ہیں۔ خون کی کچھ طبی علامات، جگر یا گردوں کے مسائل، اور جِلد کی بیماری بھی آپ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

Voltral Tablet Price in Pakistan

پاکستان میں وولٹرال ٹیبلیٹس کی قیمت کوئی بہت زیادہ نہیں ہے۔ وولٹرال کے ایک سٹرپ یا پتے میں دس گولیاں ہوتی ہیں۔ اور ان دس گولیوں کی قیمت ایک سو بارہ روپے ہے۔ پاکستان کے حالات تو آپ کو پتہ ہی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ جب آپ وولٹرال خریدنے جائیں تو ان کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہو۔

Conclusion About Voltral Tablet Uses

وولٹرال ٹیبلیٹس کا استعمال آپ نے جان لیا ہے۔ اب کوشش کریں کہ آرتھرائٹس یا گاؤٹ کی بیماری لاحق ہونے کی صورت میں اسے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق استعمال کیا جائے۔ یہ دوا امید ہے کہ آپ کے لیے نہایت مؤثر ثابت ہو گی۔

FAQs

What is Voltral tablet used for?

وولٹرال ٹیبلیٹ بنیادی طور پر سوزش، درد، اور آرتھرائٹس کی شدت میں کمی لانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وولٹرال کی مدد سے بخار کی شدت کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ وولٹرال کو ڈاکٹر کے طبی مشورے کے مطابق ہی استعمال کر رہے ہیں۔

Is Voltral a painkiller?

جی بالکل۔ وولٹرال ٹیبلیٹس کو بطور پین کلر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مؤثر طریقے سے درد کو کم کر سکتی ہے۔ لیکن اس کو بطور پین کلر استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

Is Voltral tablet safe for pregnancy?

وولٹرال حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ آپ کا گائناکالوجسٹ کرے گا۔ گائناکالوجسٹ ماں، بچے، اور علامات کی شدت کو مد نظر رکھتا ہے۔ وہ یہ دیکھتا ہے وولٹرال کے بچے پر تو اثرات ظاہر نہیں ہوں گے۔ پھر اس کے بعد ہی وہ فیصلہ کر پاتا ہے کہ حاملہ خاتون کو وولٹرال استعمال کرنی چاہیے یا نہیں۔

What are Voltral tablet uses in Urdu?

ووالٹرال ٹیبلیٹس آرتھرائٹس یا گٹھیا، گاؤٹ، بخار، اور سوزش وغیرہ کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ گولیاں کم وقت میں آپ کی علامات کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life. As a content writer, has more than five years of experience, producing health-oriented and SEO-driven articles and blogs.

View all posts