یہ تصویر واک کرنے کے فوائد کو ظاہر کر رہی ہے۔

واک کرنے کے فوائد – وہ عادت جو آپ کو جوان رکھے

کیا آپ اس چیز کا نام بتا سکتے ہیں جو ہر عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند ہے؟ یقیناً آپ کا جواب ہو گا کہ وہ چیز واک یا پیدل چلنا ہے۔ روزانہ کتنی واک کرنی چاہیے؟ واک کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟ واک کرنے کے فوائد کیا ہیں؟ انہی سوالات کے جوابات جاننے کے لیے تو آج ہم بلاگ لکھنے لگے ہیں۔

واک نہ صرف صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ یہ بہت سی بیماریوں کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ یہ جوڑوں کے درد اور گٹھیا کا بہترین علاج تصور کی جاتی ہے۔ اگر ذہنی دباؤ آپ کو اپنا شکار بنا چکا ہے تو میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ واک کو اپنی روٹین میں ضرور شامل کریں۔ اس کے فائدے آپ کو حیران کر دیں گے۔

واک کے فائدے جاننے سے پہلے ہم یہ جان لیتے ہیں کہ واک کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ کون سا طریقہ اپنا کر زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تو چلیے پھر طریقہ جانتے ہیں۔

واک کرنے کا طریقہ

واک کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ واک فطرت میں کی جائے جیسا کہ باغوں یا پہاڑوں میں۔ جہاں پر ماحول صاف ستھرا ہو اور آکسیجن بھی بھرپور مقدار میں ہو۔ دوسرا طریقہ واک کرنے والی مشین ہے۔ واک کرنے والی اس مشین کو ٹریڈ مِل بھی کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ واک ہمیشہ وہاں کرنی چاہیے جہاں درخت زیادہ ہوں۔ پرندے چہچہا رہے ہوں۔ فطرت اپنے جوبن پر ہو۔ اس سے نہ صرف آپ کو آکسیجن زیادہ ملے گی بلکہ موڈ بھی بہتر ہو گا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ واک کرنے والی مشین کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کو خریدنے کے لیے پہلے تو آپ کو اچھی خاصی رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ بعد میں اس کو چلانے کے لیے بجلی استعمال کرنا ہو گی۔ جس کی وجہ سے آپ کو کافی زیادہ بِل آئے گا۔

اس کے برعکس اگر آپ باغ یا پہاڑوں میں سیر کریں گے تو آپ کو زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ آپ پیسے خرچ کیے بنا زیادہ فائدے کیوں نہیں حاصل کرتے؟

واک کرنے کے فوائد

اگر آپ ہفتے میں پانچ دن بھی واک کرنے کی عادت کو اپنا لیں گے تو آپ کو ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

بریسٹ کینسر کے خطرات میں کمی

بریسٹ کینسر نہ صرف عورتوں کو متاثر کرتا ہے، بلکہ مردوں کو بھی اپنا نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بات بھی آپ جانتے ہیں کہ بریسٹ کینسر کا علاج کافی مہنگا ہوتا ہے۔ اس لیے اس سے بچاؤ کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور واک بریسٹ کینسر سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کی جانب سے کی گئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین ہفتے میں سات سے آٹھ گھنٹے واک کرتی تھیں ان میں کینسر کے خطرات چودہ فیصد کم ہو گئے تھے۔ واک ان خواتین کے لیے بھی فائدہ مند ہو گی جو موٹاپے کا شکار ہو چکی ہیں یا ہارمونل سپلیمنٹس استعمال کرتی ہیں۔

خواتین میں موٹاپہ اور ہارمون کا عدم توازن بھی بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ اسی لیے تو انہیں ہر روز واک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

واک قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ اگر اس کو قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کے ساتھ روٹین میں شامل کر لیا جائے تو فوائد میں دوگنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

قوت مدافعت بہتر ہونے سے آپ کو موسمی بیماریوں سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔ ایک ہزار مردوں اور عورتوں میں ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ واک کرنے والوں میں موسمی بیماریوں کے خطرات تنتالیس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

واک کرنے والوں کو اگر موسمی بیماریاں لاحق بھی ہو جائیں تو یہ کم وقت کے لیے ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ علامات شدت بھی اختیار نہیں کرتیں۔

پیٹ کی چربی پگھلائے

پیدل چلنے کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ آپ کے پیٹ کی چربی کو پگھلانے کا بہترین طریقہ ہے۔ پیٹ کی چربی جسم میں سب سے زیادہ ضدی ہوتی ہے اور سب سے آخر میں پگھلتی یا ختم ہوتی ہے۔ آسانی کے ساتھ اس کو پگھلانے کے لیے آپ کو واک کو اپنی روٹین میں شامل کرنا ہو گا۔

آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے روزانہ کتنا پیدل چلنا چاہیے؟ ہر طبی ماہر کی مختلف رائے ہے۔ کچھ ماہرین یہ کہتے ہیں کہ آپ کو ہر روز کم از کم دس ہزار قدم چلنا چاہیے۔ کئی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ تیس منٹ کی واک یا پیدل چلنا بھی کافی ہوتا ہے۔

موڈ میں بہتری

ایک گھنٹہ واک کے فوائد سے آپ کو اپنی دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ آپ کی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ اس کے علاوہ واک اضطراب کو بھی کم کرتی ہے۔ جس سے آپ کا موڈ بہتر ہونے لگتا ہے۔

ایک گھنٹہ واک کرنے سے آپ کے کانفیڈنس میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ مؤثر نتائج کے لیے آپ کو ہر روز کم از کم تیس منٹ واک کرنی چاہیے۔ واک کے دوران کوشش کیجیے کہ قدرے تیز چلا جائے۔

انرجی بڑھانے کا طریقہ

آپ کا انرجی لیول بڑھانا بھی واک کے فوائد میں شامل ہے۔ جب بھی آپ تھکاوٹ کا شکار ہوں تو اٹھ کر واک کرنا شروع کر دیں۔ کچھ ہی منٹوں بعد آپ کو یہ محسوس ہو گا کہ آپ کا انرجی لیول بڑھ رہا ہے۔

واک کرنے یا پیدل چلنے سے آپ کے جسم میں آکسیجن کا لیول بڑھتا ہے۔ یہ آپ کے سینٹرل نروَس سسٹم کو بہتر بنانے والے ہارمونز کی تعداد کو بھی بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ واک کرنے کی عادت کو اپنا لیں گے تو اس سے کارٹی سول کا لیول بھی کم ہو گا۔

کارٹی سول آپ جانتے ہیں ایک ہارمون ہے جو سٹریس کی وجہ بنتا ہے۔ لیکن واک سے اس ہارمون کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہم واک یا پیدل چلنے کو ذہنی دباؤ کا ایک مؤثر علاج کہہ سکتے ہیں۔

بلڈ شوگر میں کمی

جب آپ کوئی بھی چیز، خاص طور پر کاربز، کھاتے ہیں تو اس سے آپ کا شوگر لیول بڑھ جاتا ہے۔ لیکن کھانے کے بعد اگر آپ واک کر لیں گے تو اس سے آپ کو بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

حتی کہ ہر روز تیس منٹوں کے لیے بھی واک کرنے سے آپ کا بلڈ شوگر لیول بہتر ہو گا۔ نہ صرف بلڈ شوگر لیول میں بہتری آئے گی بلکہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

واک آپ کے لیے اس صورت میں بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے جب آپ آفس میں گھنٹوں بیٹھے کام کرتے ہیں۔ جب آفس میں کھانا کھائیں تو کوشش کریں کہ بعد میں واک ضرور کی جائے۔

دل کی صحت میں بہتری

دل ک بیماریاں ان دنوں عام ہو چکی ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ لوگ دل کے مسائل کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن واک کرنے کے فوائد سے دل کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ایک گھنٹہ واک کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر بہتر ہوتا ہے۔ موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ خون کی شریانوں کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ اگر آپ زیادہ دیر کے لیے واک کریں گے تو اس سے دل کی صحت میں تیزی سے بہتری آئے گی۔

کیلوریز جلانے کا طریقہ

واک کیلوریز جلانے کا بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔ جب آپ کیلوریز کو جلاتے ہیں تو اس سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ اب آپ منخصر ہے کہ واک کی مدد سے آپ کتنی کیلوریز جلانا چاہتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کے جسم کو دو ہزار کیلوریز کی ضرورت ہے۔ اور آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو پندرہ سو یا دو ہزار کیلوریز لے کر واک کی مدد سے کم از کم پانچ سو کیلوریز برن کرنی چاہئیں۔ اس معاملے میں کیلوری کیلولیٹر استعمال کرنا بھی آپ کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

جوڑوں کے درد میں کمی

واک کو جوڑوں کا محافظ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کے گھٹنوں کے یے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ ان پٹھوں کو مضبوط اور لبریکیٹ کرتی ہے جو جوڑوں کو سپورٹ دیتے ہیں۔

ایک گھنٹہ واک ان لوگوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے جو آرتھرائٹس کا شکار ہو چکے ہیں۔ واک سے ایسے افراد کو جوڑوں کا درد اور کھنچاؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جب آپ پیدل چلنے کی عادت کو اپناتے ہیں تو اس سے آپ کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ جس سے جوڑوں کو مزید نقصان نہیں پہنچتا۔

واک کا بہترین وقت

بہت سارے لوگ کہتے ہیں واک کرنے کا بہترین وقت صبح ہوتا ہے۔ لیکن کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ بہترین وقت کیا ہوتا ہے؟ شاید لوگوں کی مراد یہ ہوتی ہے وہ وقت جب زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

یقین کیجیے آپ جب بھی واک کریں گے تو آپ کو فوائد ہی حاصل ہوں گے۔ چاہے صبح واک کریں یا رات کو۔ لیکن کوشش کیجیے کہ درختوں کے درمیان واک کی جائے۔ اس سے آپ کے جسم میں آکسیجن کا لیول بڑھے گا۔

کچھ آخری الفاظ

واک کرنے کے فوائد میں نے تفصیل سے یہاں لکھ دیے ہیں۔ یہ فائدے پکار پکار کر آپ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ واک کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔ تو پھر آپ اس معاملے میں سستی کیوں دکھا رہے ہیں؟

سوالات و جوابات

روزانہ کتنی واک کرنی چاہئے؟

یہ آپ پہ منخصر ہے کہ آپ ہر روز کتنی واک کرتے ہیں۔ اور کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو طبی ماہرین کی جانب سے ہر روز آدھا گھنٹہ واک کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جب کہ کئی مریض ایک گھنٹہ واک کرتے ہیں۔

روزانہ کتنے قدم چلنا چاہئے؟

آپ کو ہر روز دس ہزار قدم چلنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ دس ہزار قدم چلنا آپ کے لیے مشکل ہو۔ شروع میں کوشش کیجیے کہ پانچ ہزار قدم چلا جائے۔ تھوڑے ہی دنوں بعد دس ہزار قدم چلنا بھی آپ کے لیے آسان ہو جائے گا۔

روزانہ کتنا پیدل چلنا چاہیے؟

روزانہ پیدل چلنے کا انخصار آپ پر ہے۔ آدھا گھنٹہ چلیے یا ایک گھنٹہ۔ حتی کہ آپ دو گھنٹے بھی چل سکتے ہیں۔ جتنی دیر بھی آپ چلیں گے، فوائد آپ کو ضرور حاصل ہوں گے۔

ایک گھنٹہ واک کے فوائد کیا ہیں؟

ایک گھنٹہ واک کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ کوئی شک نہیں کہ ایک گھنٹہ واک کرنے سے آپ کا وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔ ایک گھنٹہ واک سے آپ کا ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔

واک کرنے والی مشین کو کیا کہتے ہیں؟

واک کرنے والی مشین کو ٹریڈ مِل کہا جاتا ہے۔ یہ مشین کافی مہنگی ہوتی ہے اور بجلی سے چلتی ہے۔ اس لیے ٹریڈ مِل کو خریدنے سے بہتر یہی ہے کہ باغ میں واک کیجیے۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts