وزن بڑھانے والی غذائیں – وہ پھل جو آپ کو جسم کو پرکشش بنائیں

دبلے پتلے لوگوں کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ کسی طریقے سے ان کا وزن بڑھ جائے۔ اس کے لیے وہ بازار سے ملنے والی غیر معیاری ادویات تک استعمال کر جاتے ہیں۔

ان ادویات کے اوپر لکھا ہوتا ہے کہ پندرہ دن میں وزن بڑھائیں۔ کم عرصے میں وزن بڑھنے کا مطلب ہے کہ ضرور ان ادویات میں کچھ گڑبڑ ہے۔

اس لیے جو نوجوان اپنے وزن میں صحت مندانہ طریقے سے اضافہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ہم غذائیں لکھ رہے ہیں۔ وزن بڑھانے والی غذائیں نہ صرف سستی ہوں گی بلکہ صحت کے لیے محفوظ بھی ہوں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم وزن بڑھانے والے پھل کا تذکرہ کریں گے تا کہ آپ کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آ سکے۔ آپ جانتے ہیں کہ پھلوں میں منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ امیون سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 تو انتظار کس بات کا، وزن بڑھانے والے ٹوٹکوں کے متعلق جانتے ہیں۔

وزن بڑھانے والی غذائیں

دودھ کا استعمال

سینکڑوں سالوں سے دودھ کو وزن بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دودھ کا استعمال نہ صرف وزن بڑھاتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کی افزائش میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

جانوروں سے حاصل ہونے والے دودھ میں پروٹین، کاربز، اور فیٹ پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ کیلشیم کا بہترین ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ وزن میں اضافہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو دودھ ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔

دودھ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس کو دن میں کسی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لیے دودھ وزن بڑھانے کی بہترین غذا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹوسٹیرون والی غذائیں

خشک میوہ جات

آپ جانتے ہیں کہ خشک میوہ جات انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خشک میوہ جات میں فرکٹوز پایا جاتا ہے اور کھانوں کے ساتھ اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

بہترین نتائج کے لیے آپ ناشتے یا دوپہر کے کھانے میں کھجوریں یا خشک خوبانی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ پستہ اور کاجو جیسے خشک میوہ جات کو اپنے سالاد کا حصہ بھی بنا سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ ہو گا بلکہ آپ کی جنسی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: مردانہ کمزوری کا علاج

سرخ گوشت

سرخ گوشت، خاص طور پر گائے اور بھینس، کو استعمال کرنے سے وزن میں تیزی سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سرخ گوشت کو اس لیے بھی دبلا پن کا علاج سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے مسلز بنتے ہیں نہ کہ چربی۔

اگر آپ پچاسی گرام گوشت استعمال کرتے ہیں تو اس میں دو سو اٹھائیس کیلوریز موجود ہوں گی۔ اور آپ کو اڑھائی گرام لیوسن بھی ملے گا۔

آپ جانتے ہیں کہ لیوسن ایک امائنو ایسڈ ہوتا ہے جو کہ پٹھوں میں نئے ٹشوز بنانے کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرخ گوشت میں کریاٹین بھی پایا جاتا ہے جو کہ مسلز بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آلو اور کمپلیکس کاربز

وزن بڑھانے کے ٹوٹکوں میں آلو سر فہرست ہے۔ آلو اور اس جیسی دوسری سبزیاں جن میں کملیکس کاربز پائے جاتے ہیں، ان کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔

ایک تو یہ سستے ہوتے ہیں اوردوسرا یہ دماغ کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ جب آپ کمپلیکس کاربز استعمال کرتے ہیں تو بلڈ شوگر میں ایک دم سے اضافہ نہیں ہوتا۔ جس سے وزن میں صحت مند طریقے سے اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آلوؤں میں دوسرے ٹیوٹرنٹس جیسا کہ پوٹاشیم اور فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ یقین کیجیے آلو کا استعمال آپ کے لیے وزن بڑھانے کا علاج ثابت ہو گا۔

مچھلی کا استعمال

سرخ گوشت کی طرح مچھلی بھی پروٹین اور صحت مند فیٹس کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں۔

آپ یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ وزن بڑھانے کے لیے فیٹ اور پروٹین کو نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں آپ کو آسانی کے ساتھ مچھلی سے حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مچھلی ٹیسٹوسٹیرون والی غذاؤں میں بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے: ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا علاج

وزن بڑھانے والے پھل

اب ہم وزن بڑھانے والے پھلوں کے متعلق جانتے ہیں۔

کیلا

کیلا وزن بڑھانے کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے۔ یہ نہ صرف کاربز کا ذریعہ ہوتے ہیں بلکہ آپ کو کیلوریز کاؤنٹ میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ کیلے میں مائیکرو نیوٹرنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ اور یہ آپ کو کھانا ہضم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ کیلا ایک وزن بڑھانے والا پھل ہے۔

آم

آم کا سن کر یقیناً آپ کے منہ بھی پانی آ گیا ہو گا۔ اس پھل میں پروٹین، فیٹ، فائبر، وٹامن سی، اور فولیٹ بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ آم سے کاپر اور وٹامن اے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے اس کو دبلا پن کا علاج بھی کہا جاتا ہے۔

کھجوریں

چاہے آپ خشک کھجوریں استعمال کریں یا تازہ، آپ کو یکساں فائدے حاصل ہوں گے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں خشک کھجوریں ہی استعمال کی جاتی ہیں۔ 

آپ کھجوروں کے استعمال سے آئرن، کاپر، میگنیز، اور وٹامن بی6 حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے کھجور کو وزن بڑھانے والی غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے۔ کھجوروں کے ساتھ آپ گرین ٹی کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گرین ٹی کے فوائد

کچھ آخری الفاظ

اس بلاگ میں ان وزن بڑھانے والی غذاؤں اور پھلوں کا ذکر کر دیا گیا ہے جو کہ آپ آسانی کے ساتھ سستے داموں خرید سکتے ہیں۔ اب خود ہی دبلے پن کا علاج کریں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ صحت کے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ ایور ہیلدی کے ساتھ جڑ سکتے ہیں تا کہ آپ کو بر وقت معلومات ملتی رہیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts