ایک شخص فوائد کے لیے یوگا کر رہا ہے۔

یوگا کے فوائد – وہ ورزش جو آپ کو سارا سال تندرست رکھے

یوگا ایک ورزش کی ایک بہترین قسم ہے جس کو سینکڑوں سالوں سے کیا جا رہا ہے۔ یہ ورزش بنیادی طور پر برصغیر میں شروع ہوئی تھی۔ لیکن اب یہ دنیا بھر میں کی جاتی ہے۔ شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں کے لوگ یوگا سے واقف نہ ہوں۔ اسی لیے آج پر یوگا کے فوائد پر بات کرنے لگے ہیں۔

یوگا کی مدد سے آپ جسم کے ہر حصے کو صحت مند اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے دماغ کی صحت کو بھی بہتر بنائے گا۔ لیکن آپ کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہو گا کہ صحت مند بننے کے لیے کون سا یوگا کرنا چاہیے۔ تو جان لیجیے کہ یوگا کی سو سے زائد ورزشیں ہیں۔

یہ سبھی ورزشیں آپ کے جسم اور دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں۔ بس یہ سمجھ لیجیے کہ یوگا آپ کے لیے بیماریوں سے بچنے کی ایک مؤثر دوا ہے۔ تو کیا پھر میں آپ سے پوچھ سکتا ہوں کہ آپ یوگا کو اپنی روٹین میں شامل کیوں نہیں کر رہے؟ اس سوال کا جواب بھی دیجیے اور اور یوگا کے فائدے بھی جانیے۔

یوگا کے فوائد

جب آپ یوگا کریں گے تو آپ کو ذیل جسمانی و دماغی فوائد حاصل ہوں گے۔

نیند میں بہتری

بہت سارے لوگ نیند کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ ان مسائل میں نیند کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو نہ صرف نیند نہیں آ پاتی بلکہ وہ نیند کی کمی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ لیکن یوگا کی مدد سے نیند کی کمی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ یوگا کریں گے تو اس سے آپ کو جلدی نیند آیا کرے گی۔ اس کے علاوہ نیند کی کوالٹی میں بھی اضافہ ہو گا۔ نیند کے دوران آپ کی بار بار آنکھ نہیں کھلے گی۔ یہ اس لیے ہو گا کہ یوگا کی وجہ سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہو گا اور آپ کا دماغ بھی پرسکون رہے گا۔

قوت مدافعت میں بہتری

اس میں کوئی شک نہیں کہ ذہنی مسائل کی وجہ سے آپ کا مدافعتی نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس نظام کے متاثر ہونے کی وجہ سے آپ کے بیمار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم یوگا اس عمل کو روک دے گا کہ ذہنی دباؤ آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرے۔

کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات آئی ہے کہ یوگا آپ کی قوت مدافعت میں بہتری لاتا ہے۔ یوگا کی وجہ سے آپ کے جسم سے سوزش کم ہوتی ہے۔ جس سے مدافعتی سیلز بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ یوگا کے ساتھ قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں استعمال کی جائیں۔ اس سے آپ کو دوگنا فوائد حاصل ہوں گے۔

جسمانی صحت میں بہتری

یوگا کی مدد سے جسمانی صحت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ جب آپ یوگا کرتے ہیں تو اس سے آپ کے پٹھوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ پٹھوں کی مضبوطی جسمانی صحت کے لیے کس قدر مفید ہوتی ہے۔

یوگا خاص طور پر ان افراد کے لیے بہت زیادہ مفید ہے جن کی عمر بڑھ پینسٹھ سال سے بڑھ چکی ہے۔ عمر میں اضافے کی وجہ سے لوگ آزادانہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت نہیں کر سکتے۔ لیکن یوگا کرنے سے یہ مسئلہ ختم ہو گا اور آپ کی جسمانی صحت میں بہتری آئے گی۔

ذہنی دباؤ کا خاتمہ

یوگا ایکسرسائز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اسے بہت سارے ڈاکٹر حضرات کی جانب سے دماغ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔ ذہنی دباؤ آپ جانتے ہیں کہ ایک عام بیماری ہے جو بہت سے افراد کو متاثر کرتی ہے۔

یوگا کی ورزش کو باقاعدگی سے کرنے سے آپ کو ذہنی دباؤ کا لیول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس سے آپ کی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ خوش گوار حیرت کی بات یہ ہے کہ یوگا کی ہر قسم آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ حتی کہ ساؤنڈ باتھ بھی آپ کی دماغی صحت میں بہتری لائے گا۔

دل کی صحت میں بہتری

یوگا کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ آپ کے دل کی صحت کو بھی بہتر بنائے گا۔ یہ ورزش کرنے سے آپ کے جسم میں سوزش کم ہو گی اور ذہنی دباؤ کی کے لیول میں بھی کمی آئے گی۔ اس سے آپ کو دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جب آپ ورزش نہیں کرتے تو بہت سی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان بیماریوں میں وزن کا بڑھنا اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں۔ یوگا کی مدد سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اور بلڈ پریشر کو بھی نارمل کیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں بیماریوں کے خطرات یا شدت کم ہونے سے آپ کے دل کی صحت میں بہتری آئے گی۔

اضطراب کا خاتمہ

اضطراب بھی آپ جانتے ہیں ان دنوں ایک عام بیماری بن چکی ہے۔ لیکن پریشانی کی بات یہ ہے لوگ اس کے قدرتی علاج کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یوگا کی مدد سے اضطراب کی شدت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

یوگا نڈرا ایک خاص ورزش ہے جو اضطراب کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ اس ورزش میں آپ نے سیدھا لیٹنا ہوتا ہے اور اپنے جسم جو پرسکون کرنا ہوتا ہے۔ یہ ورزش عام طور پر بیس منٹوں کے لیے کی جاتی ہے۔

یوگا کے فوائد اور اکیلا پن

اس میں کوئی شک نہیں کہ یوگا کی مدد سے اکیلے پن کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ یوگا کو عام طور پر گروپس میں کیا جاتا ہے۔ جس سے آپ کو بہت سے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔

اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یوگا کی مدد سے اکیلے پن کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ بھی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں تو یوگا کو اپنی روٹین میں ضرور شامل کریں۔ یہ آپ کو اکیلے پن کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔

کمر درد کی شدت میں کمی

کیا آپ جانتے ہیں کہ یوگا کو کمر درد کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ باقاعدگی کے ساتھ یوگا کرتے ہیں تو اس سے آپ کی کمر کے نچلے حصے کا درد کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اٹھنے، بیٹھنے، اور چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

امریکن کالج آف فزیشنز کے مطابق، ادویات کو استعمال کرنے سے پہلے یوگا کو کمر کے نچلے حصے کے درد کے علاج کے لیے آزمایا جانا چاہیے۔ یہ ورزش ایک مؤثر طریقے سے آپ کے درد میں کمی لائے گا۔ کمر درد میں کمی لانے کے لیے آپ کیٹ-کَو پوز یوگا کر سکتے ہیں۔

اختتام

اس بلاگ میں یوگا کے فوائد لکھ دیے گئے ہیں۔ جن کو جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔ یہ فائدے جانیں اور یوگا کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔ اس سے آپ کو صحت مند زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

سوالات و جوابات

یوگا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

یوگا کرنے کے سو سے زائد طریقے ہیں۔ یہ سبھی طریقے آپ کے لیے فائدہ مند ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ مفید طریقہ جاننے کے لیے آپ کسی کنسلٹنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یوگا کا عالمی دن کب ہوتا ہے؟

یوگا کا عالمی دن ہر سال اکیس جون کو منایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 2014ء میں اس دن کو یوگا کے دن نام سے منسوب کیا تھا۔ یوگا کے عالمی دن کے موقع پر آپ کو یوگا کو اپنی روٹین میں شامل کرنے کا تہیہ کرنا چاہیے۔

یوگا کرنا کیسا ہے؟

میں یہ کہوں گا کہ یوگا کرنا آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس ورزش سے آپ کو ذہنی و جسمانی فوائد حاصل ہوں گے۔ حتی کے اسلامی سکالرز بھی یوگا کرنے کو درست سمجھتے ہیں۔

یوگا کے معنی کیا ہیں؟

یوگا ایک ورزش ہے جس کو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جب آپ یوگا کریں گے تو اس سے آپ ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری آئے گی۔

یوگا کے فائدے کیا ہیں؟

جب آپ یوگا کرتے ہیں آپ ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ جب ک سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ بھی یہ فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یوگا کو اپنی روٹین میں ضرور شامل کر لیں۔

About the author

Saeed Iqbal

Saeed Iqbal is a content conqueror who loves to pen down his thoughts, enabling the masses to live a healthy and balanced life.

View all posts